کرس گیل مسلسل کرکٹ سے بیزار ہوگئے، 3 ماہ تک آرام کرنے کا فیصلہ

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 31 اگست 2013
گیل نے حال ہی میں جمیکا کو اولین کیریبئین لیگ کا چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا ۔فوٹو: رائٹرز/فائل

گیل نے حال ہی میں جمیکا کو اولین کیریبئین لیگ کا چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا ۔فوٹو: رائٹرز/فائل

کنگسٹن / جمیکا: مسلسل کرکٹ سے بیزار ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل نے آرام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حال ہی میں جمیکا کو اولین کیریبئین لیگ کا چیمپئن بنوانے میں پیش پیش رہنے والے اسٹار کرکٹر نے گذشتہ 12 ماہ میں مختلف فارمیٹس کے 71 میچزمیں حصہ لیا،اس میں سے35 مقابلے دنیا بھر میں کھیلی جانے والی 5 مختلف ٹی 20 لیگز کے ہیں، انھوں نے کہا کہ میں طویل عرصے سے کرکٹ کھیل کر ذہنی طور پر تھک گیا، سری لنکا اور بھارت کیخلاف ہوم ٹرائنگولر سیریز میں بیٹنگ کے حوالے سے میرے لیے مشکل وقت تھا، اسی طرح پاکستان سے میچز بھی چیلنجنگ رہے، اب ویسٹ انڈین ٹیم کا اگلا چیلنج دسمبر میں دورئہ نیوزی لینڈ ہے، گیل نے کہا کہ میں آئندہ تین ماہ مزید کرکٹ نہ ہونے پر بہت خوش ہوں، میں اس سیزن میں خاصا متحرک رہا اور اب آرام کروں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔