لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی شہزادی ڈیانا کو بچھڑے 16 سال بیت گئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 اگست 2013
شہزادی ڈیانا نے شہزادہ چارلس سے علیحدگی کے بعد اپنی زندگی فلاحِ انسانیت کےلیے وقف کردی تھی۔ فوٹو: فائل

شہزادی ڈیانا نے شہزادہ چارلس سے علیحدگی کے بعد اپنی زندگی فلاحِ انسانیت کےلیے وقف کردی تھی۔ فوٹو: فائل

لندن: لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی شہزادی ڈیانا کو بچھڑے 16 سال گزر گئے لیکن وہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں می آج بھی زندہ ہیں۔

ڈیانا یکم جولائی 1961 میں برطانیہ میں پیدا ہوئیں، ڈیانا کی شادی 19 جولائی 1981 میں برطانوی شہزادے چارلس  کے ساتھ ہوئی، شادی کے بعد انہیں “پرنسس آف ویلز” کا خطاب دیا گیا، شہزادی ڈیانا کے گھر دوبیٹوں شہزادہ ولیم اورشہزادہ ہیری نےجنم لیا، وقت گزرنےکےساتھ ساتھ شہزادی ڈیانا اور پرنس چارلس کی محبت میں دوریاں پیدا ہوگئیں، جس کے بعد 28 اگست 1996 میں شاہی جوڑے نے علیحدگی اختیار کرلی۔

شہزادی ڈیانا نے اپنی زندگی فلاحِ انسانیت کےلیے وقف کردی تھی، وہ فلاحی کاموں میں ہمیشہ سب سےآگے دکھائی دیں، 31 اگست 1997 کوپیرس میں ایک حادثے میں شہزادی ڈیانا کی موت واقع ہوگئی، تاہم ان کی یہ موت کا معمہ آج تک حل نہیں ہوسکا، شہزادی ڈیانا کروڑوں لوگوں کے دلوں میں اپنی چاہت سمیٹے ہوئے آج بھی زندہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔