رحمان ملک کے’’امپورٹڈ‘‘ کتوں کومارنے والوں کا پتہ چلانے کیلئے پولیس فوراً حرکت میں آگئی

آئی این پی  ہفتہ 31 اگست 2013
 رحمان ملک نے 36 لاکھ روپے مالیت کے 3 کتوں کو خصوصی طور پر جرمنی سے درآمد کیا تھا، فوٹو:فائل

رحمان ملک نے 36 لاکھ روپے مالیت کے 3 کتوں کو خصوصی طور پر جرمنی سے درآمد کیا تھا، فوٹو:فائل

سیالکوٹ: پولیس نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک  کے 3 ’’امپورٹڈ‘‘ کتوں کے ’’قاتلوں‘‘کا کھوج لگانے کے لئے کھوجی کتوں کی خدمات حاصل کرلیں۔  

دو روز قبل سمبڑیال میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے بھائی خالد ملک کے گھر میں موجود 3  کتوں کی پراسرار ہلاکت کا پتہ نہیں چل سکا، جس کے بعد اب پولیس نے ’’امپورٹڈ‘‘ کتوں کے  قاتلوں کا سراغ لگانے کے لئے کھوجی کتوں کی مدد حاصل کرلی ہے تاکہ اس اقدام میں ملوث افراد کا تعین کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ رحمان ملک نے 36 لاکھ روپے مالیت کے 3 کتوں کو خصوصی طور پر جرمنی سے درآمد کیا تھا تاہم گزشتہ روز یہ کتے پراسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔