- اسلام آباد کے تفریحی پارک میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
- عمران خان کو جیل جانے کا شوق ہے تو وہ ضمانتیں کیوں کروا رہے ہیں، وزیر مملکت
- اتائی ڈاکٹر کا لوہے کی گرم راڈ سے نمونیہ کا علاج؛ نوزائیدہ بچی ہلاک
- قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گئے
- جاسوسی غباروں کی پرواز؛ امریکی وزیر خارجہ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا
- عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان
- امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی مؤقف مسترد کردیا
- شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
- ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی
- فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے میں تھے، میڈیکل رپورٹ
آخری ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ، عبدالرحمان اور سعید اجمل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو: اے ایف پی
ہرارے: پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن معرکے میں زمبابوے کو 108 رنز سے شکست دے کر ایک روزہ میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کا دعوت دی، پاکستانی بلے بازوں نے قدرے سست مگر بہتر انداز میں بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق 67، احمد شہزاد 54 ، ناصر جمشید 38 اور محمد حفیظ 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میزبان ٹیم کی جانب ٹینڈائی چٹارا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ پروسپر اتسیا، شینگی مساکاڈزا اور ہملٹن مساکاڈزا نے ایک ایک وکٹ لی۔
260 رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم کھیل میں کسی بھی موقع پر سنبھل نہ سکی اور مسلسل اپنی وکٹیں گنواتی رہی، مڈل آرڈر میکلم والر واحد میزبان کھلاڑی تھے جنہوں نے 48 رنز کے ساتھ پاکستانی بالروں کے سامنے مزاحمت کی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، زمبابوے کی پوری ٹیم 40 اوورز میں 152 رنز بنا کر واپس لوٹ گئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ، سعید اجمل اور عبدالرحمان نے 2،2 جب کہ شاہد آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔