فلم ’’ کعٰف اور کنگنا ‘‘ کا ٹریلر جاری

ویب ڈیسک  جمعـء 7 جون 2019
فلم کی کہانی پاکستانی لڑکے اوربھارتی لڑکی کی محبت کے گرد گھومتی ہے فوٹو: سوشل میڈیا

فلم کی کہانی پاکستانی لڑکے اوربھارتی لڑکی کی محبت کے گرد گھومتی ہے فوٹو: سوشل میڈیا

 کراچی: پاکستانی لڑکے اوربھارتی لڑکی کی محبت پر مبنی فلم ’کعٰف اور کنگنا‘ کا ایکشن اور محبت سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا گیا۔

پاکستانی لڑکے اوربھارتی لڑکی کی محبت کی داستان پر مبنی فلم ’کعٰف اور کنگنا‘ جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم میں  ایشال فیاض اور سمیع خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ  خلیل الرحمان قمر نے ہدایت کاری کے ساتھ فلم کی کہانی بھی لکھی ہے۔

فلم ابتدا میں ہیروئن  کے نام کے معاملے پر  تنازعات کا شکار رہی،سب سے پہلے سہائے علی ابڑو کا نام سامنے آیا جس کے کچھ عرصے بعد عروہ حسین کا نام بھی سامنے آگیا بالآخر ایشال فیاض کو معروف اداکار سمیع خان کے مد مقابل حتمی اداکارہ کے طور پر شامل کر لیا گیا۔

حال ہی میں فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا جس میں بھارت سے تعلق رکھنے والی لڑکی اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے لڑکے کی محبت کے جنون کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یہ محبت کرنے والے دو ملکوں کی آپس کی لڑائی کی وجہ سے سماج کا سامنا کرتے ہیں جب کہ ایکشن سے بھرپور اس فلم میں نامور اداکارہ نیلم منیر کا آئٹم سانگ بھی شامل ہے۔

فلم میں عائشہ عمر اور فضا علی بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی اور فلم رواں سال عید الاضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔