ثقلین مشتاق کا 21 برس پرانا ریکارڈ مچل اسٹارک نے توڑ دیا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 8 جون 2019
آف اسپنر نے 2 دہائیوں قبل بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے ون ڈے میچز میں تیز ترین 150 وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ فوٹو: فائل

آف اسپنر نے 2 دہائیوں قبل بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے ون ڈے میچز میں تیز ترین 150 وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ فوٹو: فائل

 لندن: آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 150 وکٹیں لینے کا پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق کا 21 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور جادوگر آف اسپنر ثقلین مشتاق نے 2 دہائیوں قبل بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے ون ڈے میچز میں تیز ترین 150 وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جو انھوں نے 78 میچز میں بنایا تھا، ویسٹ انڈیز کے خلاف کیریئر کا 77واں ون ڈے کھیلتے ہوئے مچل اسٹارک نے یہ سنگ میل عبور کیا۔

مچل اسٹارک نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے 5 کھلاڑیوں کومیدان بدر کیا اوراپنی 150 وکٹیں مکمل کیں ، ان کی ٹیم 15 رنز سے کامیاب رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔