گلوکاری میرا جنون اور اداکاری شوق ہے، علی ظفر

شوبز رپورٹر  اتوار 1 ستمبر 2013
پاکستانی ہونے پر فخر ہے، ہمارے فنکار اپنے کام سے خود کو دنیا میں منوا رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستانی ہونے پر فخر ہے، ہمارے فنکار اپنے کام سے خود کو دنیا میں منوا رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: گلوگار واداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکار اپنے کام سے خود کو دنیا میں منوا رہے ہیں۔

مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں پاکستانی ہوں، ہندوستان میں میرے کام کو پسند کیا جا رہا ہے، یہ سب میرے وطن اور عوام کی محبتوں کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے آرٹس کونسل کراچی میں ’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ آج بھی مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھ میں بہت سی خامیاں ہیں جنھیں میں دور کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

انٹرنیشنل سطح پر کام کر کے مجھے اس بات کا اندازہ ہوا کہ دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کام کیا جا رہا ہے، ایک سوال کے جواب میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ گلوکاری میرا جنون ہے اور اداکاری میرا شوق، کوشش کرتا ہوں کہ دونوں کو ساتھ لے کر چلوں اور کسی بھی شعبے کے ساتھ ناانصافی نہ ہو، انھوں نے مزیدکہا کہ کراچی میں فنکار دوبارہ ایکٹیو ہو گئے ہیں اور ہر شعبے میں معیاری کام ہو رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔