اداکارہ میرا نے اپنی زندگی پر فلم بنانے پر غور شروع کردیا

شوبز رپورٹر  اتوار 1 ستمبر 2013
میرا ان دنوں اپنی نجی اور فنی زندگی پر کہانی لکھوانے کے لیے مختلف رائٹروں سے ملاقات کررہی ہیں۔ فوٹو : فائل

میرا ان دنوں اپنی نجی اور فنی زندگی پر کہانی لکھوانے کے لیے مختلف رائٹروں سے ملاقات کررہی ہیں۔ فوٹو : فائل

لاہور: معروف اداکارہ میرا نے اپنی ہی زندگی پر فلم بنانے پر غور شروع کر دیا، وہ ان دنوں اپنی نجی اور فنی زندگی پر کہانی لکھوانے کے لیے مختلف رائٹروں سے ملاقات کررہی ہیں۔

اس دوران جہاں میرا اپنے گائوں میں گزرے لمحات کا تذکرہ کرتی ہیں تو وہیں فلم انڈسٹری میں آنے اور پھر یہاں گزرے لمحات بارے بھی تفصیلات سے آگاہ کرتی ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ میرا اس فلم میں اپنی نجی اور فنی زندگی سے جڑے تمام سکینڈلز، فلاحی کام اور دیگر کا تذکرہ کرنا چاہتی ہیں۔ وہ اپنی اس فلم کے ذریعے لوگوںکو یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ انھوں نے کتنی محنت کے بعد یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اداکارہ میرا اس فلم میں ان کے ساتھ شادی کے دعویداروں، پرستاروں کے حوالے سے بھی دلچسپ معلومات فراہم کرینگی۔ انکاکہنا ہے کہ ان کی فلم حقیقت پرمبنی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔