- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- سعودی سرمایہ کاری میں کوئی لاپرواہی قبول نہیں، وزیراعظم
- ایرانی صدر کا دورہِ پاکستان اسرائیل کے پس منظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار
- کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جا رہی ہے، وزیر توانائی
- کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7بچوں کا باپ جاں بحق
- پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی
- وزیرخزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، نجکاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
- ٹیکس تنازعات کے سبب وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے
فیس بک نے ہواوے کیلئے اپنی سروسز بند کردیں
کیلیفورنیا: گوگل کی جانب سے ہواوے کے ساتھ کاروبار معطل کرنے کے بعد فیس بک نے بھی اپنی ایپس ہواوے میں آئندہ سے انسٹال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکا اور چین میں جاری تجارتی کشیدگی نیا رخُ اختیار کرچکی ہے، امریکی صدرکی جانب سے چینی موبائل کمپنی ہواوے کو بلیک لسٹ کیے جانے کے بعد دونوں ممالک کی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے ایک دوسرے سے کاروباری معاہدے ختم کررکھے ہیں۔
اس ضمن میں امریکی کمپنی فیس بک نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ہواوے کو اپنی سروسز دینے سے انکار کرتے ہوئے مستقبل میں اپنی تمام ایپس کو ہواوے موبائل میں انسٹال کرنے پر پابندی لگادی ہے۔
فیس بک اپنی ملکیت میں شامل سوشل میڈیا سائٹس انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سہولیات ہواوے کو فراہم نہیں کرے گا البتہ ایسے صارفین جو ہواوے فون استعمال کررہے ہیں وہ فیس بک اور اس کی دیگر ایپس بغیر کسی تعطل کے استعمال کرتے رہیں گے۔
فیس بک نے ہواوے صارفین کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ مستقبل میں ہونے والی تمام اپیس کی اپ ڈیٹس باقاعدہ سے جاری رکھی جائیں گی۔ دوسری جانب ہواوے کمپنی نے فیس بک کے اس اقدام پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔