انگلینڈ نے مسلسل 300 پلس رنز اسکور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 9 جون 2019
اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا جس نے 2007 میں لگاتار 6 مرتبہ 300 پلس رنز اسکور کیے تھے۔ فوٹو: فائل

اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا جس نے 2007 میں لگاتار 6 مرتبہ 300 پلس رنز اسکور کیے تھے۔ فوٹو: فائل

کارڈف: انگلینڈ نے مسلسل 300 پلس رنز اسکور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

بنگلادیش کے خلاف گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم نے 386 رنز بنائے جوکہ اس کا ایک روزہ کرکٹ میں مسلسل ساتواں 300 پلس ٹوٹل ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا جس نے 2007 میں لگاتار 6 مرتبہ 300 پلس رنز اسکور کیے تھے۔

جیسن روئے کو ورلڈ کپ میں 150 سے زائد کی اننگز کھیلنے والے دوسرے انگلش کرکٹر کا اعزاز حاصل ہوگیا، ان کی جانب سے 153 رنز بنانے سے قبل 2011 کے ورلڈ کپ میں اسٹروس نے بھارت کیخلاف 158 رنز بنائے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔