زیارت؛ دونوں گاڑیوں میں دھماکے ٹائم بم سے کیے گئے

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 9 جون 2019
دونوں دھماکوں کے مقدمات لیویز حکام کی مدعیت میں درج کر لیے گئے، انچارج سی ٹی ڈی۔ فوٹو : فائل

دونوں دھماکوں کے مقدمات لیویز حکام کی مدعیت میں درج کر لیے گئے، انچارج سی ٹی ڈی۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ / زیارت: سی ٹی ڈی نے تصدیق کی ہے کہ زیارت میں جمعے کے روز 2 مختلف مقامات پر ہونے والے دھماکے ٹائم ڈیوائس بم کے ذریعے کیے گئے تھے جب کہ ان دھماکوں میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے تھے۔

انچارج سی ٹی ڈی خلیل احمد کے مطابق زیارت دھماکوں میں 2 سے 3 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دونوں گاڑیوں کے نچلے حصے میں ٹائم بم مقناطیس سے چپکائے گئے تھے، دھماکوں کے مقدمے لیویز حکام کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیے گئے جن میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، دھماکا خیز ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔