نوازشریف دہی بڑے کھانے کیلیے صرف 4 گارڈزکے ہمراہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 1 ستمبر 2013
مقامی پولیس اطلاع ملنے پربھاری نفری کے ہمراہ ان سے کچھ فاصلے پرالرٹ نظر آئی۔ فوٹو: فائل

مقامی پولیس اطلاع ملنے پربھاری نفری کے ہمراہ ان سے کچھ فاصلے پرالرٹ نظر آئی۔ فوٹو: فائل

لاہور: وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ روز رائے ونڈ سے اچانک اپنی محدودسیکیورٹی کے ساتھ ذاتی کار میں سوار ہوکرماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن لاہور میں ایک مقامی دہی بڑے فروش سے دہی بڑے خرید کر کھائے۔  اس دوران وزیراعظم کے ساتھ صرف4سیکیورٹی گارڈ موجودتھے تاہم مقامی پولیس اطلاع ملنے پربھاری نفری کے ہمراہ ان سے کچھ فاصلے پرالرٹ نظر آئی۔ دہی بڑے کھانے کے بعد وزیر اعظم واپس رائے ونڈروانہ ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔