- کریپٹو کرنسی کے لین دین پر سخت کنٹرول بڑھانے کی ضرورت ہے، فیٹف
- لاہور؛ منشیات فروش سے بھتہ لینے کی ویڈیو وائرل، کانسٹیبل معطل
- فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی
- سپریم کورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے حکم امتناع دے، عمران خان
- پشاورایئرپورٹ پر3 کلوآئس ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- کراچی میں آئندہ ہفتے موسلادھار بارش کی پیش گوئی
- حکومت کا عمران خان حکومت کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان
- ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے طے کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا
- چین سے قرض ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے
- کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد سے زیادہ ہوگئی
- پیپلز بس سروس کے روٹ 2 کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا، شرجیل انعام میمن
- پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 5روپے اضافے کی سفارش
- آن لائن کمپیوٹر پروگرامنگ پلیٹ فارم ٹیورنگ نے پاکستان کا رخ کر لیا
- عہدے آنی جانی چیز ہے اصل کام مخلوق کو راضی کرنا ہے، حمزہ شہباز
- ترکی میں کئی فٹ بلندی سے گرنے والا شیرخوار بچہ محفوظ رہا
- نیٹو نے چین کو مغربی ممالک کے مفادات اور سلامتی کیلیے چیلنج قرار دے دیا
- ایک برس قبل ’انتقال‘ کرجانے والا شخص بیٹی کی شادی میں پہنچ گیا
- روپے کی نسبت ڈالر مزید تنزلی سے دوچار
- پنجاب کے مینڈیٹ کو ہتھیانے کی کوشش کرنے والے انتخاب روکنے پر بضد ہیں، مریم نواز
- ٹک ٹاک چیلنج سے فلوریڈا ساحل پر گہرے گڑھے پڑگئے
عوام بے نامی اثاثے 30جون تک ظاہر کریں پھر موقع نہیں ملے گا، وزیراعظم کا پیغام
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ عوام بے نامی اثاثے اور اکاؤنٹ 30جون تک ظاہر کریں پھر موقع نہیں ملے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام جاری 2منٹ 20 سیکنڈ کے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بدقسمتی سے پاکستانی سب سے کم ٹیکس اور سب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں، ملک کو اوپر اٹھانے کے لیے سب کو ٹیکس دینا چاہیے، ٹیکس نہیں دیں گے تو ہم اوپر نہیں جاسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سالانہ 4 ہزار ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں، ٹیکس کا نصف قرضوں کی اقساط کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے، باقی کے پیسوں سے ملک کے خرچے پورے نہیں ہوسکتے، قوم میں جذبہ ہو تو سالانہ 10 ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرسکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پاس وہ معلومات ہیں جو پہلے کسی حکومت کے پاس نہیں تھی، اثاثہ ڈکلیئر کرنے کی اسکیم میں سب شرکت کریں، 30 جون تک اپنے اثاثے اور بے نامی بینک اکاؤنٹس ڈکلیئر کریں، بےنامی اثاثے اور اکاؤنٹ ڈکلیئر کرنے کا موقع پھر نہیں ملے گا، اسکیم کا فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کا مستقبل ٹھیک کریں، ٹیکس دیکر ہمیں موقع دیں کہ قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرسکیں۔ پچھلے 10 سال میں پاکستان کا قرضہ 6 ہزار سے 30 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، ماضی میں حکمرانوں نے جو قرض لیے اس کی قسط ادا کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔