ہاکس بے روڈ پر وین الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 12 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 1 ستمبر 2013
زخمی افراد کو ایدھی ایمبولنسز کے زریعے سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

زخمی افراد کو ایدھی ایمبولنسز کے زریعے سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی: ہاکس بے روڈ پر پکنک سے واپس آنے والی وین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق جب کہ 12 سے  زائد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بس میں سوار افراد ہاکس بے کے ساحل سے پکنک منا کر واپس آ رہے تھے کہ راستے میں ہاکس بے روڈ پر ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث وین الٹ گئی اور اس میں سوار 12 افراد زخمی ہو گئے، زخمی افراد کو ایدھی ایمبولنسز کے زریعے سول اور جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہی ہے، زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔