ڈالر کی قدر بڑھتے ہی سونے کی قیمت میں بھی ایک بار پھر ہوشربا اضافہ

ویب ڈیسک  پير 10 جون 2019
دس گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے ساتھ 62071 روپے رہی۔ فوٹو:فائل

دس گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے ساتھ 62071 روپے رہی۔ فوٹو:فائل

کراچی: سونے کی قیمت 700 روپے اضافے کے ساتھ 72 ہزار 400 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 2ڈالرزکا اضافہ ہوا اور سونے کی فی تولہ قیمت 1322ڈالرز کی سطح پر رہی، عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 700 اور 600 روپے اضافہ ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کے اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 72  ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 62 ہزار 71 روپے ہوگئی۔ جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 870 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی ۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔