- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
خراب نیند کی وجہ جسم میں غذائی اجزا کی کمی بھی ہوسکتی ہے
واشنگٹن: نیند کی کمی یا خراب نیند کی بہت سی وجوہ ہوسکتی ہیں اور اب ان میں معدنیات اور وٹامنز کی کمی کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ بالخصوص خواتین میں بے آرام یا ناکافی نیند کی وجہ ان کے جسم میں اہم معدنیاتی اجزا اور وٹامن کا فقدان بھی ہوسکتا ہے۔ اسی وجہ سے نیند کی بہتری کے لیے خوراک پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔
امریکا میں نینشل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزامنیشن سروے (این ایچ اے این ای ایس) نے ڈیٹا پر مبنی یہ تحقیق کی ہے کہ خواتین اپنی غذا میں بعض اہم وٹامن اور اجزا کو ضرور شامل کریں۔ سروے سے معلوم ہوا کہ 19 سال سے زیادہ عمر کے 47 فیصد افراد نے خراب اور ناکافی نیند کا اعتراف کیا اور ان کی غذاؤں میں میگنیشیئم، نیاسِن، وٹامن ڈی، کیلشیئم اور فائبر(ریشے دار خوراک) کی کمی بھی دیکھی گئی۔ اس طرح غذائی اجزا میں کمی اور نیند کی خرابی کے درمیان ایک تعلق ابھر کر سامنے آیا۔
تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ خواتین اس کیفیت سے زیادہ متاثر ہورہی ہیں اور ضروری ہے کہ وہ اپنی غذا میں وٹامن، ضروری معدنیات اور دیگر خردغذائی اجزا (مائیکرونیوٹرینٹس) کا ضرور خیال رکھیں۔ غوروفکر سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ان اجزا کی کمی سونے میں مشکل، کچی نیند اور کم مدت کی نیند کی وجہ بھی ہے۔
اگرچہ انسانی جسم میں ان غذائی اجزا کی بہت کم مقدار ہوتی ہے لیکن ان کا اثر بہت ہی گہرا ہوتا ہے۔ اسی طرح جسم کو فولاد، آئیوڈین اور وٹامن اے کی معمولی مقدار درکار ہوتی ہے لیکن ان کے اثرات ہولناک بیماریوں کی صورت میں نمودار ہوتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔