ویرات کوہلی نے شائقین کو دوران میچ اسمتھ کو ’ چیٹر ‘ کہنے سے روک دیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 11 جون 2019
ویرات کوہلی نے اپنے شائقین کی حرکت پر معافی بھی مانگی۔ فوٹو: فائل

ویرات کوہلی نے اپنے شائقین کی حرکت پر معافی بھی مانگی۔ فوٹو: فائل

 لندن:  بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران اپنے شائقین کو اسٹیون اسمتھ کو ’چیٹر‘ کہنے سے روک دیا۔

آسٹریلیا کیخلاف میچ کے دوران جس وقت کوہلی بیٹنگ کررہے تھے تب اسمتھ کو باؤنڈری کے قریب فیلڈنگ کیلیے بھیجا گیا، ان کے عقب میں موجود بھارتی تماشائیوں نے انھیں ’چیٹر چیٹر‘ کہہ کر پکارنا شروع کردیا جس پر کوہلی نے میدان کے وسط سے ہی اپنی ہیلمٹ پر موجود بھارتی نشان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انھیں خاموش رہنے کو کہا۔

بعد ازاں ویرات کوہلی نے اپنے شائقین کی حرکت پر معافی بھی مانگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔