فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان آج سیکنڈ لیگ میں کمبوڈیا کے مقابل

اسپورٹس رپورٹر  منگل 11 جون 2019
کوالیفائرز کے سلسلے میں یہ پاکستان کا ہوم میچ ہوگا، پاکستانی ٹیم کو اگلے رائونڈ میں رسائی کیلیے 3-0 سے فتح درکار ہوگی۔ فوٹو : فائل

کوالیفائرز کے سلسلے میں یہ پاکستان کا ہوم میچ ہوگا، پاکستانی ٹیم کو اگلے رائونڈ میں رسائی کیلیے 3-0 سے فتح درکار ہوگی۔ فوٹو : فائل

 لاہور: فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان ٹیم منگل کوکمبوڈیا کیخلاف سیکنڈ لیگ میچ کھیلے گی۔

قطر کے شہر دوحا میں واقع حماد بن خلیفہ فٹبال اسٹیڈیم میں ہونے والے اس مقابلے کیلیے پاکستان ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں، ذیشان رحمان قیادت کریں گے،کوالیفائرز کے سلسلے میں یہ پاکستان کا ہوم میچ ہوگا، پاکستانی ٹیم کو اگلے رائونڈ میں رسائی کیلیے 3-0 سے فتح درکار ہوگی۔ کمبوڈیا کی ٹیم میچ برابر کھیلنے پر بھی اگلے رائونڈ میں پہنچ سکتی ہے کیونکہ اس نے فرسٹ لیگ میں 2-0 سے کامیابی حاصل کررکھی ہے۔

کوچ جوز انتونیو نوگیرا کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود آخر میں چند غلطیوں کی وجہ سے مات ہوئی، ٹریننگ کے دوران مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی ہے، دوسرے میچ میں کم بیک کرتے ہوئے فتح حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔