ایل پی جی کی قیمت میں 7.20 روپے کلو کمی، نوٹیفکیشن جاری

نمائندہ ایکسپریس  منگل 11 جون 2019
پرڈیوسرز، کوٹہ ہولڈر زکی امپورٹ بند کرانے کیلیے حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش
 فوٹو:فائل

پرڈیوسرز، کوٹہ ہولڈر زکی امپورٹ بند کرانے کیلیے حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش فوٹو:فائل

 لاہور: ایل پی جی کی قیمت میں 7.20 روپے فی کلو، 85 روپے گھریلوں اور 325 روپے کمرشل میں کمی OGDCL کی طرف سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری۔

عرفان کھو کھر چیئرمین فاؤنڈر ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن پاکستان نے ایک بیان میں کہا بین اقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے خوف سے گورنمنٹ پروڈیوسر OGDCL نے قیمت 61691.99 سے کم کرکے 54500 فی میٹرک ٹن مقرر کر دی۔

ایل پی جی کی قیمت میں7192فی میٹرک ٹن اورتقریباً 7.20 روپے فی کلو کمی کر دی، اوگرا کی طرف سے ماہ جون کی قیمت 118روپے فی کلو اور گھریلوں سلنڈر 1399.39 روپے مقرر کردی گئی لیکن مارکیٹ میں ایل پی 90/95 روپے فی کلو اور گھریلوں سلنڈر 1125 روپے دستیاب ہے۔

ماہ اکتوبر 2018 میں جب ایل پی جی کی امپورٹ پر ریگلولیٹری ڈیوٹی ختم اور جنرل سیل ٹیکس کم کیا گیا، اس وقت پاکستانی ایل پی جی پیداواری قیمت 81528 اور آج OGDCL کی قیمت 54500 فی میٹرک ٹن ہے۔

صرف 8 ماہ میں 27027میٹرک ٹن اور 27 فی کلو کی کمی اور عوام کو اوگرا کی مقرار کردہ قیمتوں سے کم قیمت پر گیس ملک بھر میں عام گیس دستیاب رہی،12 پاکستانی ایل پی جی پرڈیوسر اور ایل پی جی کے بڑے کوٹہ ہولڈر زنے 12 کروڑ ایل پی جی صارفین کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کیلیے ٹیکس لگانے اور LPG کی امپورٹ بند کروانے کیلیے حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوششں تیز کر دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔