سپریم کورٹ کی نئی کازلسٹ جاری، جسٹس فائز عیسیٰ کسی بینچ کا حصہ نہیں

اے پی پی / نمائندہ ایکسپریس  منگل 11 جون 2019
جسٹس فائز عیسیٰ کی عدم دستیابی کے باعث خصوصی بنچ سماعت نہ کر سکا۔ فوٹو:فائل

جسٹس فائز عیسیٰ کی عدم دستیابی کے باعث خصوصی بنچ سماعت نہ کر سکا۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے10سے 12جون کیلیے بینچوں کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا۔

رواں ہفتے اسلام آباد میں6 بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس فائز عیسٰی کسی بنچ کا حصہ نہیں ہیں، سپلیمنٹری کاز لسٹ میں ہائوسنگ فانڈیشن کے کیس کی سماعت کیلیے خصوصی بینچ تشکیل دیا گیا تھا جس نے پیر کے روز 12بجے کیس کی سماعت کرنا تھی تاہم جسٹس فائز عیسیٰ کی عدم دستیابی کے باعث خصوصی بنچ سماعت نہ کر سکا۔

دوسری جانب جمعہ14 جون کو جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں حکومتی ریفرنس کی سماعت ہوگی جس میں اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا جا چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔