اگست میں بھی مختلف اشیا کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

آن لائن  پير 2 ستمبر 2013
مختلف بروکرج ہائوس اور اقتصادی ماہرین سے کیے گئے سروے کے مطابق اگست کے مہینے میں اوسط مہنگائی کی شرح 8.27فیصد بتائی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

مختلف بروکرج ہائوس اور اقتصادی ماہرین سے کیے گئے سروے کے مطابق اگست کے مہینے میں اوسط مہنگائی کی شرح 8.27فیصد بتائی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: گزشتہ ماہ جولائی میں مہنگائی کی شرح 8.3فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جس کی اہم وجہ نئے بجٹ میں سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافے سے اشیا خورد و نوش کی قیمتیں بڑھنا دیکھاگیا تھاجبکہ رواں ماہ اگست میں بھی مختلف اشیا کی قیمتوں میں آگ لگی رہی۔

مختلف بروکرج ہائوس اور اقتصادی ماہرین سے کیے گئے سروے کے مطابق اگست کے مہینے میں اوسط مہنگائی کی شرح 8.27فیصد بتائی جا رہی ہے، جس کا مطلب ہے کہ گزشتہ ماہ کے برعکس اگست میں بھی مہنگائی کی رفتار میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

کچھ ماہرین کے مطابق مہنگائی کی شرح کم ازکم 7.5فیصد ہوگی جبکہ دوسری جانب کچھ کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور یہ شرح 9فیصد ریکارڈ کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔