مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری، 2 نوجوان شہید

ویب ڈیسک  منگل 11 جون 2019
شہادتوں کے بعد بھی ضلع میں سرچ آپریشن تاحال جاری، کے ایم ایس فوٹوفائل

شہادتوں کے بعد بھی ضلع میں سرچ آپریشن تاحال جاری، کے ایم ایس فوٹوفائل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

جنت نظیر وادی کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کررکھی ہے، ریاستی دہشت گردی کے تازہ واقعے میں نام نہاد آپریشن کے دوران سفاک بھارتی فوج نے دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیری نوجوانوں کی شہادت کا واقعہ ضلع شوپیاں کے علاقے اونیرا میں پیش آیا جہاں قابض بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ شہادتوں کے بعد بھی ضلع میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے، جب کہ وادی میں  مظاہرین کی جانب سے نوجوانوں کی شہادتوں پر احتجاج کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔