آموں کی برآمد کیلیے منگوایا گیا پلانٹ کراچی بندرگاہ پر پھنس گیا

آئی این پی  پير 2 ستمبر 2013
ایک  انٹرویو دیتے ہوئے رابعہ جویری آغا کا کہنا تھا کہ پلانٹ پورٹ پڑے رہنے سے جرمانہ ٹی ڈیپ کو بھگتنا پڑ رہا ہے. فوٹو: فائل

ایک انٹرویو دیتے ہوئے رابعہ جویری آغا کا کہنا تھا کہ پلانٹ پورٹ پڑے رہنے سے جرمانہ ٹی ڈیپ کو بھگتنا پڑ رہا ہے. فوٹو: فائل

کراچی: ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی سیکریٹری رابعہ جویریہ نے کہاہے کہ آم برآمد کے لیے جاپان سے منگوایا گیا پلانٹ کراچی بندرگاہ پر پھنس گیا ہے۔

2 اگست سے روزانہ پلانٹ پر 20 ہزار روپے کا ڈیمریج لگ رہا ہے، جس کمپنی کو کنٹریکٹ دیا تھا اس کا مالک بھی بھاگا ہوا ہے۔ ایک  انٹرویو دیتے ہوئے رابعہ جویری آغا کا کہنا تھا کہ پلانٹ پورٹ پڑے رہنے سے جرمانہ ٹی ڈیپ کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

کرپشن کے کیسز سے متعلق سیکریٹری ٹی ڈی اے پی نے کہا کہ اس پر ایف آئی اے تفتیش کر رہا ہے اس وجہ سے ادارے کی بدنامی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر تجارت کے اعلان کردہ 49 ملازمین کو مستقل کرنے کے پابند نہیں، آئندہ ماہ منعقد کی جانے والی عالمی تجارتی نمائش سے متعلق سیکریٹری ٹی ڈی اے پی کا کہنا تھا کہ ایکسپو پاکستان میں اس سال ایک ہزار غیر ملکی مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔