برآمدات بڑھنے اور درآمدات گھٹنے سے تجارتی خسارے میں کمی

آئی این پی  پير 2 ستمبر 2013
برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہونے سے تجارتی خسارے میں متواتر کمی آ رہی ہے۔  فوٹو: فائل

برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہونے سے تجارتی خسارے میں متواتر کمی آ رہی ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران برآمدات میں 2.65 فی صد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

پاکستان ادارہ  شماریات کے مطابق جولائی 2013 کے دوران دو ارب 95 کروڑ ڈالر مالیت کی برآمدات مختلف ممالک کو کی گئیں جبکہ گزشتہ سال کی اس مدت کے دوران دو ارب 41 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

اعدادوشمار کے مطابق چاول، گندم، پھلوں،سبزیوں، دھاگے اور کھیلوں کی کے سامان کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ  کیا گیا۔ برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہونے سے تجارتی خسارے میں متواتر کمی آ رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔