پاکستان میں 8 ہزار ایکڑ پر پھولوں کی کاشت

اے پی پی  پير 2 ستمبر 2013
پاکستان میں پھولوں کی ما نگ میں اضافے کی وجہ سے ملک میں پھولوں کی کاشت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں پھولوں کی ما نگ میں اضافے کی وجہ سے ملک میں پھولوں کی کاشت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ فوٹو: فائل

سرگودھا: پاکستان میں 8ہزار ایکڑ پر پھولوں کی کاشت ہورہی اور پھولوں کا استعمال زیاد ہ ہونے کی وجہ سے کٹ فلاور ایک صنعت کے طور پر ابھر رہا ہے۔

پاکستان میں پھولوں کی ما نگ میں اضافے کی وجہ سے ملک میں پھولوں کی کاشت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق کٹ فلاورز کی کاشت کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جائے جہاں سورج کی روشنی مناسب اور پانی دستیاب ہوں کاشت کے لیے درمیانی ہوا دار میرا اور زرخیز زمین زیادہ موزوں ہے کٹ فلاورز کے پودوں کو سیدھی قطاروں میں 3فٹ کی کیاروں میں کاشت کیا جائے تاکہ حفاظت اور کٹائی میں دقت نہ ہو۔

یک سالہ اور کئی سالہ پودوں کو مکس کر کے کاشت کی جائے۔  عام طور پر پودے کو ہفتہ وار ایک انچ پانی کی ضرورت ہوتی ہے پھولوں کی کٹا ئی صبح سویرے اس وقت کی جائے جب ان میں بہت سا پانی جمع ہو چکا ہو۔کٹائی کے لیے لیبر کو اچھی طرح ٹریننگ دینے کی ضرورت ہے ، بعض پھول جب مکمل بلوم میں ہوتے ہیں تو کاٹے جاتے ہیں مثلا زبیاجبکہ بعض پھول گلاب گلیڈ یولس جب مکمل بلوم میں نہ ہو تب کاٹے جاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔