’’رانگ نمبر2 ‘‘ اور’’چھلاوا‘‘ میں کڑا مقابلہ جاری

ویب ڈیسک  منگل 11 جون 2019
دونوں فلموں کے بزنس میں محض چند لاکھ کا ہی فرق ہے فوٹوفائل

دونوں فلموں کے بزنس میں محض چند لاکھ کا ہی فرق ہے فوٹوفائل

کراچی: عیدالفطرپرریلیز ہونے والی فلمیں ’’رانگ نمبر2‘‘ اور’’چھلاوا‘‘ میں بزنس سے متعلق کڑا مقابلہ جاری ہے۔

اس عید الفطرپرشائقین کوہدایت کار یاسر نواز نے’’رانگ نمبر 2‘‘ اوروجاہت رؤف نے’’چھلاوا‘‘ کے روپ میں خوبصورت فلموں کی عیدی دی۔ دونوں فلمیں کہانی اورکاسٹ کے اعتبار سے بہترین ہیں یا یوں کہیئے کہ دونوں فلموں میں وہ تمام مصالحہ موجود ہے جسے دیکھنےکے لیے شائقین پیسے خرچ کرکے سینما کا رُخ کرتے ہیں، لہٰذا دونوں ہی فلمیں شائقین کو متاثرکرنے میں کامیاب رہی ہیں اورخوب بزنس کررہی ہیں۔

جہاں فلم ’’رانگ نمبر2‘‘ ریلیز کے 5 روزمیں 11 کروڑ5 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی وہیں وجاہت رؤف کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’چھلاوا‘‘ نے 5 دنوں میں 11 کروڑ18 لاکھ کمالیے۔

دونوں فلموں کے بزنس میں محض چند لاکھ کا ہی فرق ہے، تاہم یہ فرق کوئی معنی نہیں رکھتا کیونکہ کبھی ’’رانگ نمبر2‘‘ چند لاکھ کے فرق سے آگے بڑھ جاتی ہے اور کبھی ’’چھلاوا‘‘ چند لاکھ کے فرق سے بازی مارلیتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔