انٹربینک میں ڈالر کی اڑان، روپے کی قدر میں مزید کمی

ویب ڈیسک  منگل 11 جون 2019
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی مندی کا سلسلہ برقرار فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی مندی کا سلسلہ برقرار فوٹو:فائل

 کراچی: ملک میں ڈالر کی اڑان اور روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کے لین دین کے آغاز پر ہی روپے کی قدر کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 90 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈالر 152 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 1 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے اس کی قیمت 150.50 روپے سے بڑھ کر 152 روپے ہوگئی۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 150روپے 50 پیسے جبکہ انٹربینک میں 150روپے 10پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب منی مارکیٹ کی طرح حصص بازار میں بھی اچھی خبریں نہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی طویل تعطیلات ختم ہونے کے بعد کاروبار کے دوسرے روز بھی مندی کے بادل چھائے رہے۔ 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کی کمی ہوگئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 34200 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔