پاکستان کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلیا مارکوس اسٹوئنس کی خدمات سے محروم

عباس رضا  منگل 11 جون 2019
مارکوس اسٹوئنس کا ورلڈکپ میں سفر تمام ہونے کا خدشہ ہے۔ فوٹو : فائل

مارکوس اسٹوئنس کا ورلڈکپ میں سفر تمام ہونے کا خدشہ ہے۔ فوٹو : فائل

ٹانٹون: آسٹریلین ٹیم پاکستان کے خلاف میچ سے قبل اہم کھلاڑی مارکوس اسٹوئنس کی خدمات سے محروم ہوگئی۔

آسٹریلوی آل راﺅنڈر مارکوس اسٹوئنس کمر کے پٹھوں میں کھچاﺅ کی وجہ سے بدھ کو پاکستان کے خلاف میچ نہیں کھیل پائیں گے، متبادل کے طور پر ٹیم منیجمنٹ نے آل راﺅنڈر شان مارش کو انگلینڈ طلب کرلیا ہے، مارکوس اسٹوئنس کا ورلڈکپ میں سفر تمام ہونے کا خدشہ ہے، حتمی فیصلہ اتوار کو سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل ہوگا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بدھ کو ٹاﺅنٹن میں برتری کی جنگ لڑیں گی، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگر آسٹریلیا نے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے متبادل کھلاڑی شان مارش کو شامل کرنے کی اجازت حاصل کرلی تو مارک اسٹوئنس ورلڈکپ کے کسی بھی مرحلے پر واپس نہیں آسکیں گے، اس صورتحال میں آسٹریلوی ٹیم کوئی بھی حتمی فیصلہ کرنے سے قبل آخری موقع تک مارک اسٹوئنس کی صحت یابی کا انتظار کرسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔