طالبان کا دفتر دوبارہ کھولنے پر پاک افغان اتفاق

آئی این پی  پير 2 ستمبر 2013

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

کابل: افغان ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ طالبان کا سیاسی دفتردوبارہ کھولنے پر پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں میں اتفاق ہو گیا ہے۔

اتوار کو تولو نیوزنے اپنی رپورٹ میںبتایا کہ دونوں حکومتوں کے درمیان یہ اتفاق افغان صدرحامدکرزئی کے دورہ پاکستان کے دوران ہوا۔ وزیراعظم نوازشریف نے کرزئی کے اصرار سے اتفاق کیا کہ خطے میں امن کیلیے طالبان سے مذاکرات لازمی ہیں۔

افغان حکومت نے شرائط کی خلاف ورزی پر طالبان کا قطر کے دارالحکومت دوحہ میںدفتر بند کر دیا تھا۔ ٹی وی کے مطابق قوی امکان ہے کہ طالبان سیاسی نمائندہ دفترسعودی عرب میں کھولے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔