کراچی میں امن کیلیے آئینی حل تجویز کیا جائیگا، عبدالقادر بلوچ

اسٹاف رپورٹر  پير 2 ستمبر 2013
 صوبے میں قیام امن وزیر اعلیٰ سندھ کی ذمے داری ہے،  وفاقی وزیر۔ فوٹو؛ فا ئل

صوبے میں قیام امن وزیر اعلیٰ سندھ کی ذمے داری ہے، وفاقی وزیر۔ فوٹو؛ فا ئل

کراچی: وفاقی وزیر ریاست و سرحدی امورعبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن کیلیے آئین کے مطابق حل تجویز کیا جائے گا، قیام امن کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

وہ اتوار کی شب کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں امن قائم کرنا کراچی کی قیادت کے ہاتھ میں ہے۔ صوبے میں قیام امن وزیر اعلیٰ سندھ کی ذمے داری ہے،  وفاق سندھ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ سندھ میں 5 سال پہلے بھی وہی حکومت تھی، آج بھی وہی حکومت قائم ہے۔ انھوں نے کہا  1998میں گورنر راج کے بعد کراچی میں امن قائم ہوا تھا، کراچی میں مستقل قیام امن کے لیے پولیس اور رینجرز بہتر کردار ادا کرسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔