انقلاب ایران کا مخالف گروہ دہشت گردوں کی امریکی فہرست سے خارج

اے پی پی  پير 2 ستمبر 2013
اسرائیلی حکومت کے دبائو میںآکر اس گروہ کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکالا ہے، مارک کلن کا انکشاف۔ فوٹو؛ فائل

اسرائیلی حکومت کے دبائو میںآکر اس گروہ کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکالا ہے، مارک کلن کا انکشاف۔ فوٹو؛ فائل

واشنگٹن: امریکا نے انقلاب ایران کے مخالف دہشت گرد گروہ ’’ایم کے او‘‘ کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکال دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق  اس امر کا انکشاف ماہر امریکی تجزیہ کار اور صحافی مارک کلن نے کیا۔ امریکی تجزیہ کار نے کہا کہ دہشت گرد گروہ ایم کے او کانام دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکالنے کیلیے اسرائیلی لابی نے اپنا بھرپور اثر ورسوخ استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایم کے او کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے خارج کر دیا گیا۔

انھوں نے کہاکہ اگراس دہشت گرد گروہ کی سرگرمیاں بند نہ ہوئیں تو علاقے کو بہت نقصان پہنچے گا۔ انھوں نے کہاکہ امریکا نے  اسرائیلی حکومت کے دبائو میںآکر اس گروہ کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکالا ہے۔ واضح رہے کہ ایم کے او نے  انقلاب ایران کے بعد ایرانی قومی حکومت اور انقلاب کی مخالفت کرتے ہوئے ایران میں دہشتگردی  شروع کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔