- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
عدنان سمیع کا ٹویٹر اکاونٹ بھی ہیک، وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لگادی گئی
ممبئی: بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد اب عدنان سمیع خان کا بھی ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا اور اُن کی پروفائل پر بھی عمران خان کی تصویر لگادی گئی۔
ترک ہیکر نے امیتابھ بچن کے بعد اب بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان کا بھی ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا۔ ہیکرز نے پروفائل پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تصویر چسپاں کی اور تصویر کے نیچے نام کے ساتھ ترکی زبان میں پاکستان سے محبت کا اظہار بھی کیا اور پاکستان اور ترکی کا جھنڈا بھی لگایا۔
ہیکرز نے اپنی ایک ٹویٹ میں ایک تصویر بھی پوسٹ کی اور ساتھ ہی انہوں نے عدنان سمیع کی جانب اشارہ کرتے ہوتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جس نے ہمارے برادر ملک پاکستان سے غداری کی ہے جان لے کہ وہ اب پاکستانی وزیر اعظم اور پاکستانی جھنڈے کو اپنے پروفائل تصاویر کے طور پر دیکھے گا۔
ہیکرز نے یہ بھی کہا کہ یاد رکھو کہ سچائی جو ہے وہ ایک نظر نہ آنے والی فوج ہوتی ہے جس پر کچھ صارفین کی جانب سے حمایت بھی کی گئی اور ان ہیکرز کی مدد کرنے کی بھی پیش کش کی گئی۔
ہیکرز نے عدنان سمیع خان کے اکاؤنٹ پر اپنی تیسری ٹوئٹ میں فٹ بال کے ساتھ اپنی اور ترکی کے لوگو پر مشتمل تصویر پوسٹ کی اور گزشتہ روز امیتابھ بچن کے اکاؤنٹ پر کی جانے والی ٹویٹ یہاں بھی پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوری دنیا کے لیے ایک پیغام ہے کہ ہم آئس لینڈ کی جانب سے ترکی فٹ بالروں کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہیں، ہم نرمی سے تو بولتے ہیں لیکن ساتھ میں ایک چھڑی بھی رکھتے ہیں اور وہاں ایک بڑے سائبر حملے سے آپ کو آگاہ کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔