- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
ریسلر جان سینا کی فاسٹ اینڈ فیوریس 9 میں انٹری
لاس اینجلس: مشہور زمانہ ہالی ووڈ فلم سیریز ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کے نویں ایڈیشن میں نامور ریسلر جان سینا کی انٹری کی تصدیق کردی گئی۔
ایکشن سے بھرپور فلم سیریز ’فاسٹ اینڈ فیوریس ‘ کے نویں ایڈیشن میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلر جان سینا اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
42 سالہ جان سینا نے ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 20 برس سے فاسٹ فرنچائز اپنے مداحوں کو محظوظ کیا ہے، اس فرنچائز نے فلموں اور سنیماؤں کی تاریخ میں تفریح کے مواقع فراہم کیے ہیں جب کہ اس فرنچائز اور فیملی سے اشتراک میرے لیے بڑا اعزاز ہے۔
For nearly 20 years, the Fast Franchise has entertained fans and created some of the biggest cinematic moments in history. It’s an incredible honor to join this franchise and this family. https://t.co/7GFzDsX8sl
— John Cena (@JohnCena) June 7, 2019
جان سینا نے کچھ روز قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’میں گاڑیوں کا شوقین ہوں اور اس فرنچائز نے بھی گاڑیوں کا شوق بڑھایا ہے، وہ اسے عالمی سطح پر حقیقی طور پر کامیاب بنانا چاہتے تھے، اس کی ٹیم ہمیشہ بڑھ چڑھ کر کام پیش کرتی ہے میں ایسے لوگوں کے درمیان ہوں جو مجھ سے زیادہ بہتر اور باکمال ہیں، ایسے میں ان سے سیکھنا ایک حیرت انگیز تجربہ ہوگا۔
اس سے قبل فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ون ڈیزل نے کچھ ماہ قبل اپنی ایک ویڈیو میں جان سینا کی فلم میں انٹری کے حوالے سے اشارہ دیا تھا جس میں انہوں نے یہ کہا تھا کہ وہ سچائی کے لیے لڑنے والا ایک سپاہی بھیج رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ون ریس فلم بینر کے تلے بننے والی فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریس 9 ‘ میں ون ڈیزل اداکاری کے ساتھ پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دیں گے۔ فلم کی شوٹنگ رواں ماہ کے آخر میں شروع کی جائے گی جب کہ فلم مئی 2020ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔