پاکستانی سپورٹرز سے بھارتیوں جیسے رویے کی امید نہیں، سرفراز احمد

نمائندہ خصوصی  بدھ 12 جون 2019
میں نہیں سمجھتاکہ پاکستانی سپورٹرز ایسا کوئی کام کریں گے، ہمارے شائقین کرکٹ اور کرکٹرز سے بہت پیار کرتے ہیں، کپتان۔ فوٹو: فائل

میں نہیں سمجھتاکہ پاکستانی سپورٹرز ایسا کوئی کام کریں گے، ہمارے شائقین کرکٹ اور کرکٹرز سے بہت پیار کرتے ہیں، کپتان۔ فوٹو: فائل

ٹاؤنٹن: کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اسٹیون اسمتھ کیخلاف پاکستانی سپورٹرز کی طرف سے بھارتیوں جیسا رویہ اختیار کرنے کی امید نہیں۔

سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ورلڈکپ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا کہ بھارتی شائقین نے اسٹیون اسمتھ پر جملے کسے جس کے بعد کپتان ویرات کوہلی نے معذرت کی۔ کیا اس طرح کی صورتحال پاکستان کے کینگروز کیخلاف میچ میں بھی سامنے آسکتی ہے۔

کپتان نے کہاکہ میں نہیں سمجھتاکہ پاکستانی سپورٹرز ایسا کوئی کام کریں گے، ہمارے شائقین کرکٹ اور کرکٹرز سے بہت پیار کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔