مرغیاں پالنے کے منصوبے کیلیے 5 کروڑ روپے مختص

حسیب حنیف  بدھ 12 جون 2019
آئندہ مالی سال کے دوران ملک میں غذائی تحفظ کے منصوبوں کیلیے مجموعی طور پر 12ارب 4کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ فوٹو:فائل

آئندہ مالی سال کے دوران ملک میں غذائی تحفظ کے منصوبوں کیلیے مجموعی طور پر 12ارب 4کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: بجٹ میں وزیر اعظم کے بیک یارڈ پولٹری پروگرام کے تحت مرغیاں پالنے کے منصوبے کیلیے بھی 5کروڑ روپے مختص کر دیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے دوران وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم ، چاول ، گنا اور کپاس کی پید اوار میں اضافے کے منصوبے شروع کیے جائیں گے جب کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزیر اعظم کے بیک یارڈ پولٹری پروگرام کے تحت مرغیاں پالنے کے منصوبے کیلیے بھی 5کروڑ روپے مختص کر دیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے دوران ملک میں غذائی تحفظ کے منصوبوں کیلیے مجموعی طور پر 12ارب 4کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔