خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  بدھ 12 جون 2019
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرآگئے : فوٹو: فائل

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرآگئے : فوٹو: فائل

ایبٹ آباد: خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں مانسہرہ، بونیر، دیرلوئر، دیربالا، سوات، ایبٹ آباد، صوابی اورگردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کے مرکز بٹگرام کا پہاڑی سلسلہ ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اوروہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرآگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔