مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 12 جون 2019
گزشتہ 2 دنوں میں شہادتوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

گزشتہ 2 دنوں میں شہادتوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سوپور میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا جس کے بعد 2 دن کے دوران شہادتوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب احتجاج کے خوف سے کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی جب کہ ضلع بارہ مولہ میں تمام تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔