قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی تعریف کرنا بند کرے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  بدھ 12 جون 2019
یہ لوگ اب جمہورت کی آڑ میں پناہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم ۔ فوٹو : فائل

یہ لوگ اب جمہورت کی آڑ میں پناہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی تعریف کرنا بند کرے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی تعریف کرنا بند کرے، منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ہماری قوم کو نقصان پہنچایا، ہمارے لوگوں کو غربت میں دھکیلا اور اب جمہورت کی آڑ میں پناہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان لوگوں کو کوئی پروٹوکول نہیں دیا جائے گا، عوام کے پیسے لوٹنے والوں کو کہاں ایسا اسپیشل ٹریٹمنٹ دیا جاتا ہے، وقت آگیا ہے کہ ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔