بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ضمانت پر رہا

ویب ڈیسک  بدھ 12 جون 2019
 الطاف حسین کو نفرت انگیز تقاریر کے مقدمات میں حراست میں لیا گیا ہے فوٹو:فائل

الطاف حسین کو نفرت انگیز تقاریر کے مقدمات میں حراست میں لیا گیا ہے فوٹو:فائل

لندن: ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین 30 گھنٹے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی حراست میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہا کردیئے گئے۔

لندن میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین ضمانت پر رہا ہوگئے ہیں، انہیں گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا اور مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کرکے انہیں 30 گھنٹے سے زائد حراست میں رکھا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار

گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا اور میٹرو پولیٹن پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ الطاف حسین کو 2016 میں نفرت انگیز تقاریر کے مقدمات میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کے حوالے سے پاکستانی حکومت نے تفصیلات برطانیہ کو فراہم کی تھیں۔

واضح رہے کہ الطاف حسین پاکستان میں قتل و غارت، دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔