معروف بینڈ ’’کشمیر‘‘ نے نیا وڈیو ’’پری‘‘ جاری کردیا

شوبز رپورٹر  جمعرات 13 جون 2019
"پری"گانا دراصل ڈپریشن اور ناامیدی کا شکار افراد کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔ فوٹو: فائل

"پری"گانا دراصل ڈپریشن اور ناامیدی کا شکار افراد کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔ فوٹو: فائل

 لاہور: معروف بینڈ “کشمیر” نے اپنا نیا وڈیو “پری”جاری کردیا۔

کشمیر بینڈ کے نئے وڈیو میں مرکزی گانا گانے والے بلال علی ہیں جب کہ لیڈ گٹارسٹ اویس خان، بیس گٹارسٹ عثمان صدیقی، ڈرم پر شان جے انتھونی، ردھم گٹارسٹ زائر زکی اورکی بورڈ پر علی رضا نے جادو جگایا ہے، “پری”گانا دراصل ڈپریشن اور ناامیدی کا شکار افراد کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔ پری امید کا ایک مظبوط اور روشن پیغام ہے۔

گانے کی وڈیو کی ہدایات اشعر خالد نے دیں ہیں جس میں ایک نوجوان لڑکی کو ناراضگی میں دکھایا گیا ہے، جوکہ موسیقی کو بہت شوق سے سنتی ہے، یاد رہے کہ گانے کے شاعر بلال علی خود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔