مسٹر پرفیکٹ عامر خان ”دھوم 3“ کیلئے پرفیکٹ ڈانس سیکھنے کیلئے آسٹریلیا پہنچ گئے

ویب ڈیسک  پير 2 ستمبر 2013
عامر خان کو فلم کے ایک گانے میں بیلے اور ٹیپ ڈانسنگ کرنا ہو گی جسے سیکھنے کے لئے وہ آسٹریلیا روانہ ہو گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

عامر خان کو فلم کے ایک گانے میں بیلے اور ٹیپ ڈانسنگ کرنا ہو گی جسے سیکھنے کے لئے وہ آسٹریلیا روانہ ہو گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

کینبرا: مسٹر پرفیکٹ عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ”دھوم 3“ کے لئے خاص قسم کا ڈانس سیکھنے کے لئے آسٹریلیا پہنچ گئے۔

عامر خان کو فلم کے ایک گانے میں بیلے اور ٹیپ ڈانسنگ کرنا ہو گی جسے سیکھنے کے لئے وہ آسٹریلیا روانہ ہو گئے ہیں اور ایک ماہ میں ڈانس کی تربیت لے کر واپس ممبئی پہنچیں گے۔

”دھوم 3“ میں عامر خان ایک سرکس کے کرتب باز کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اس کردار کے لئے انہیں پرفیکٹ ڈانس اسٹیپس کرنے ہوں گے، آسٹریلیا سے ڈانس کی تربیت لینے کے بعد ممبئی پہنچنے پر عامر خان کو فلم میں گانے کی شوٹنگ شروع کرنا ہو گی جس میں انہیں آسٹریلیا میں سیکھے گئے ڈانس اسٹیپس کرنا ہوں گے۔

مسٹر پرفیکٹ اب دھوم 3 میں مسٹر پرفیکٹ ڈانسر کے روپ میں جلوے بکھیر کر شائقین کے دل جیتنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔