وہاب ریاض نے عبدالقادر کا ریکارڈ توڑ دیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 13 جون 2019
سابق کرکٹر عبدالقادر ٹیم میں نویں پوزیشن پر 41 رنز بناکر سب سے کامیاب پاکستانی پلیئر تھے۔ فوٹو: فائل

سابق کرکٹر عبدالقادر ٹیم میں نویں پوزیشن پر 41 رنز بناکر سب سے کامیاب پاکستانی پلیئر تھے۔ فوٹو: فائل

کراچی:  پاکستانی آل رائونڈر وہاب ریاض نے نویں نمبر پر 45رنز بناکر سابق کرکٹر عبدالقادر کا ملکی ریکارڈ توڑدیا۔

سابق کرکٹر عبدالقادر ٹیم میں نویں پوزیشن پر 41 رنز بناکر سب سے کامیاب پاکستانی پلیئر تھے، انھوں نے یہ کارنامہ 1983 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف برمنگھم میں انجام دیا تھا تاہم اب نویں نمبر پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ وہاب کے نام ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔