- اڈیالہ میں عمران خان سمیت قیدیوں سے ملاقات پر دو ہفتے کی پابندی ختم
- توانائی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا ترجیح میں شامل ہے، امریکا
- ہائیکورٹ کے ججزکا خط، چیف جسٹس سے وزیراعظم کی ملاقات جاری
- عثمان خان کیخلاف اماراتی بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- وزیر اعلیٰ پنجاب کا مسیحی ملازمین کیلیے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر بونس کا اعلان
- سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
- بلوچستان : بی ایل اے کے دہشت گردوں کا غیر ملکی اسلحہ استعمال کرنے کا انکشاف
- سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح اجلاس
- قومی ٹیم کی کوچنگ؛ جیسن گلیسپی نے اہم فیصلہ کرلیا
- پشاور؛ صوبائی وزیر و دیگر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے حکومت سے جواب طلب
- سوئی ناردرن کی گیس قیمتوں میں اضافے پر وضاحت
- کراچی؛ اورنج اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
- قادیانی شہری ضمانت کیس؛ علماء سے 2 ہفتے میں تحریری رائے طلب
- سویلین ٹرائلز؛ سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت
- ایف بی آر سے کرپشن کے خاتمے کیلیے خفیہ ایجنسی کو ٹاسک دیدیا گیا
- کاکول ٹریننگ کیمپ؛ اعظم خان 2 کلومیٹر ریس میں مشکلات کا شکار
- اسٹاک ایکسچینج؛ 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- بجلی ایک ماہ کیلیے 5روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
- کھلاڑیوں کی ادائیگیوں کا معاملہ؛ بورڈ نے فیکا کے الزامات کو مسترد کردیا
- پی ٹی آئی (پی) کی مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن حکام فوری ہائیکورٹ طلب
نیوزی لینڈ اور بھارت کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
ناٹنگھم: کرکٹ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ کا اٹھارہواں میچ آج ناٹنگھم میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، مسسلسل بارش کے باعث اب تک میچ کا ٹاس بھی نہیں ہوسکا ہے۔ اس سے قبل ایونٹ میں اب تک 4 میچز بارش کے باعث متاثر ہوچکے ہیں۔
بھارت اور نیوزی لینڈ دونوں ہی اب تک ورلڈ کپ میں ناقابل شکست ہیں تاہم کیویز اب تک 3 میچز کھیل چکے جب کہ بھارتی ٹیم نے 2 میچ کھیلے ہیں، کوہلی الیون نے اپنے گذشتہ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس پیش کرتے ہوئے 36 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم اس میچ کے ہیرو شیکھر دھون اپنا انگوٹھا تڑوا چکے ہیں جس کی وجہ سے وہ دستیاب نہیں ہوں گے۔
اس وقت پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پر نیوزی لینڈ 3 میچز میں اتنی ہی فتوحات کی وجہ سے موجود ہے، بولنگ چارٹ میں لوکی فرگوسن اور میٹ ہینری نمایاں ہیں جنھوں نے اب تک ٹورنامنٹ میں مشترکہ طور پر 15 وکٹیں لی ہیں۔ اسی طرح جمی نیشام اور کولن ڈی گرینڈ ہوم نے بھی بھرپور سپورٹ مہیا کی ہے۔
اسی طرح ٹاپ کیوی بیٹنگ آرڈر اب تک کھیلے گئے تینوں میچز میں بہت زیادہ رنز اسکور کرچکا تاہم بھارتی بولنگ یونٹ کے سامنے نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر کی آزمائش ہوسکتی ہے۔ میچ کے دوران ہی طوفان بادوباراں کا امکان ہے، اس لیے پورے 100 اوورز کا کھیل ہونے کا امکان بہت کم ہے، ابر آلود کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کیلیے ٹاس جیتنے کی صورت میں دونوں کپتان پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔