پنجاب اسمبلی اجلاس آج، بجٹ کل پیش کیا جائے گا

نمائندہ ایکسپریس / این این آئی  جمعرات 13 جون 2019
پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج جبکہ آئندہ مالی سال 2019-20ء کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج (جمعرات) سہ پہر 3بجے شروع ہوگا جبکہ آئندہ مالی سال 2019-20ء کا بجٹ کل ( جمعہ ) کو پیش کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی کے اطراف کی شاہراہیں عام ٹریفک کیلیے بند ہوں گی جبکہ قریبی عمارتوں پر اسنائپرز تعینات ہوں گے ۔ اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس ہوں گے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔