پی آئی اے فلائٹ میں چینی لڑکی کی شہباز شریف کے ساتھ سیلفی

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 13 جون 2019
چینی لڑکی نے شہباز شریف کو شہباز اسپیڈ کے نام سے پکارا۔ فوٹو: فائل

چینی لڑکی نے شہباز شریف کو شہباز اسپیڈ کے نام سے پکارا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: پی آئی اے کی فلائٹ میں چینی لڑکی نے شہباز شریف کے ساتھ سیلفی لی۔

اسلام آباد سے لاہور آتے ہوئے پی آئی اے کی فلائٹ میں چینی لڑکی نے شہباز شریف کے ساتھ سیلفی لی۔ شہباز شریف نے چینی لڑکی سے چائنیز زبان میں گفتگو کرتے ہوئے سی پیک پر کام کی تعریف کی تعریف کی۔ چینی لڑکی نے شہباز شریف کو شہباز اسپیڈ کے نام سے پکارا۔

چینی لڑکی نے کہا کہ آپ نے بجلی بحران سے نجات کے لیے 1320 میگاواٹ ساہیوال پاور پلانٹ کو 6 ماہ پہلے ہی مکمل کر لیا جس پر چین میں آپ کی دھوم مچی رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔