شاہ رخ خان کے خلاف آن لائن پٹیشن

 پير 2 ستمبر 2013
رنگ گورا کرنے والی کریم کے اشتہار میں کام کرنا کنگ خان کے لیے مصیبت بن گیا فوٹو : فائل

رنگ گورا کرنے والی کریم کے اشتہار میں کام کرنا کنگ خان کے لیے مصیبت بن گیا فوٹو : فائل

شخصیات کسی بھی شعبے کی ہوں، سماج کے لیے رول ماڈل ہوتی ہیں، چناں چہ انھیں اپنا ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانا ہوتا ہے، کیوں کہ ان کے لیے کوئی معاملے ’’ذاتی‘‘ کے خانے میں نہیں آتا، اگر ایسا نہ کیا جائے تو وہی ہوتا ہے جس کا سامنا ان دنوں شاہ رخ خان کو ہے۔

کنگ خان نے کیا یہ کہ رنگ گورا کرنے والی ایک کریم کے اشتہار میں کام کرلیا، جس میں ان کے ایکشن اور کمنٹس سے لگتا ہے گویا گورا رنگ ہی ہر کام یابی کا راز ہے۔ چناں چہ بھارت، جس کے باسیوں کی اکثریت سانولی سلونی یا سیاہی مائل رنگت رکھتی ہے، میں یہ اشتہار اور شاہ رخ خان کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔

اس حوالے سے شاہ رخ خان اور اس اشتہار کے خلاف ایک آن لائن پٹیشن لاؤنچ کی گئی ہے، جس پر اب تک 7ہزار افراد دست خط کرچکے ہیں۔ اسی طرح فیس بُک پر بھی اس اشتہار کے خلاف ایک پیچ بنادیا گیا ہے۔

رنگ گورا کرنے والی پروڈکٹس کے اشتہارات میں اکیلے کن خان ہی نے کام نہیں کیا ہے، بل کہ بولی وڈ کے کئی دیگر اسٹار بھی ایسے اشتہارات میں جلوہ گر ہوتے رہے ہیں، جن میں جان ابراہام، کترینہ کیف، شاہد کپور، سونم کپور، دیپیکا پاڈوکون اور ’’بلیک بیوٹی‘‘ نندیتا داس بھی شامل ہیں، مگر شاہ رخ خان کی قسمت کے نکتہ چینی کا نشانہ وہی بنے ہیں اور مہم بھی ان ہی کے خلاف چلائی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔