سرگودھا میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 13 جون 2019
پولیس نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو انہوں نے فائرنگ کردی فوٹو:فائل

پولیس نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو انہوں نے فائرنگ کردی فوٹو:فائل

سرگودھا: شاہ پور کے علاقے میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

شاہ پور کے علاقے کنڈان میں اشتہاری ملزمان اعجاز، شفاعت شاہ اور خاتون ساجدہ کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان اور ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار عامر اعجاز شہید جبکہ کانسٹیبل مظہر زخمی ہوگیا۔

پولیس اور ایلیٹ فورس کی نفری نے زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی آر پی او سید خرم اور ڈی پی او حسن مشتاق بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس اور ایلیٹ نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔