سانحہ صفورا ملزمان کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر وزارت دفاع سے جواب طلب

ویب ڈیسک  جمعرات 13 جون 2019
مجرمان کے اہل خانہ کو مقدمات کی تفصیلات نہیں بتائی جارہی، درخواست گزار فوٹو:فائل

مجرمان کے اہل خانہ کو مقدمات کی تفصیلات نہیں بتائی جارہی، درخواست گزار فوٹو:فائل

 کراچی: ہائی کورٹ نے سانحہ صفورا کے مجرموں کی سزائے موت کے خلاف درخواست پر وزارت دفاع سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ صفورا کے ملزمان کی سزائے موت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی تاہم وزارتِ دفاع اور وزارتِ داخلہ نے جواب جمع نہیں کرایا۔ سندھ ہائی کورٹ نے وزارتِ دفاع اور وزارتِ داخلہ کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

درخوست میں کہا گیا کہ مجرمان کے اہل خانہ کو مقدمات کی تفصیلات نہیں بتائی جارہی، سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں انہیں اپیل دائر کرنے کا موقع دیا جائے، ان سے اہل خانہ کی ملاقات کرائی جائے اور سزا پر عمل درآمد روکا جائے۔

واضح رہے کہ فوجی عدالت نے سعد عزیز، طاہر منہاس، اظہر عشرت، حافظ ناصر اور اسد الرحمان کو سانحہ صفورا میں ملوث ہونے پر سزا موت سنائی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔