سپریم کورٹ نے محسن داوڑ کو نوٹس جاری کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 13 جون 2019
محسن داوڑ کی بطور ایم این اے کامیابی جے یو آئی (ف) کے مفتی مصباح الدین نے چیلنج کی ہے۔

محسن داوڑ کی بطور ایم این اے کامیابی جے یو آئی (ف) کے مفتی مصباح الدین نے چیلنج کی ہے۔

 اسلام آباد: محسن داوڑ کی کامیابی جے یو آئی (ف) کے مفتی مصباح الدین نے چیلنج کی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پی ٹی ایم کے رہنما اور ایم این اے محسن داوڑ کی الیکشن میں کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل پرسماعت ہوئی۔ محسن داوڑ کی کامیابی جے یو آئی (ف) کے مفتی مصباح الدین نے چیلنج کی ہے۔

مفتی مصباح الدین کے وکیل کامران مرتضیٰ نے مؤقف پیش کیا کہ حلقہ میں خواتین کے ووٹ 10 فیصد سے کم پول ہوئے، حلقہ میں دوبارہ گنتی ہو توبھی نتائج بدل جائیں گے۔ جس پر سپریم کورٹ نے محسن داوڑ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 2018 کے انتخابات میں محسن داوڑ نے 16496 ووٹ لے کر متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مصباح الدین کو شکست دی تھی۔ ایم ایم اے کے مفتی مصباح الدین کو 1495 ووٹ ملے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔