وائیڈ بال پر وکٹ گنوانے پر سخت مایوسی ہوئی، امام الحق

عباس رضا  جمعرات 13 جون 2019
شکست کو بھلا کر بھارت کے خلاف نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے، امام الحق

شکست کو بھلا کر بھارت کے خلاف نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے، امام الحق

امام الحق کا کہنا ہے کہ وائیڈ بال پر وکٹ گنوانے پر سخت مایوسی ہوئی تاہم شکست کو بھلا کر بھارت کے خلاف نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

اوپنر امام الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم مجھ پر اور بابراعظم پر انحصار کرتی ہے، کوشش ہوتی ہے کہ وکٹ پر زیادہ سے زیادہ قیام کرتے ہوئے رنز بناﺅں، آسٹریلیا کیخلاف میں بابراعظم کے آﺅٹ ہونے پر میری ذمہ داری بڑھ گئی تھی، مشکل وقت گزار کر ففٹی بھی مکمل کرلی تھی،نئے بیٹسمین کیلیے سیٹ ہونا بھی آسان نہیں تھا، اس صورتحال میں ایک وائیڈ بال پر وکٹ گنوانے پر سخت مایوسی ہوئی۔

امام الحق نے کہا کہ محمد حفیظ بھی جلد آﺅٹ ہوگئے اور بیٹنگ میں مسائل بڑھتے گئے،  لیگ سائیڈ پر جاتی گیند کو کھیلنا میری کمزوری نہیں، قوت ہے، تاہم گیند گلوز کو چھوکر چلے گئی۔ امام الحق کا کہنا تھا کہ شکست کو بھلا کر بھارت کے خلاف نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔